کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 340 روپے میں فروخت کیا گیا۔
واضح رہے کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 20 کلو آٹے کی سرکاری قیمت 2 ہزار 640 روپے مقرر کر رکھی ہے۔
