کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے گزشتہ روز اوٹاوا میں مقیم انجینئرنگ کے پیشہ ور افراد اور پاکستان کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی یونیورسٹیوں کے سابق طلباء کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی۔
شرکاء میں یو ای ٹی لاہور، پشاور اور ٹیکسلا کے سابق طلباء شامل تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن پارلیمنٹ اسلم رانا تھے، جو خود بھی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سابق طالب علم رہے ہیں۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
محمد سلیم نے انجینئرنگ اور دیگر ہائی ٹیک کے شعبوں میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔
