بجٹ 27-2026ء: چاروں صوبوں کے ترقیاتی پروگراموں کا مجموعی حجم 3138 ارب روپے تجویز

Spread the love

آئندہ مالی سال 2026-27ء کے بجٹ کے لیے چاروں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کا مجموعی حجم 3138 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام سب سے بڑا ہوگا، جس کے لیے 1450 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں 1306 ارب روپے مقامی وسائل جبکہ 144 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل کیے جائیں گے۔

سندھ کے لیے 816 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی تجویز دی گئی ہے، جس میں 520 ارب روپے مقامی وسائل اور 296 ارب روپے غیر ملکی امداد شامل ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 564 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جس میں 377 ارب روپے مقامی وسائل اور 187 ارب روپے غیر ملکی امداد سے فراہم کیے جائیں گے۔

بلوچستان کے لیے 308 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام تجویز کیا گیا ہے، جس میں 275 ارب روپے مقامی وسائل جبکہ 33 ارب روپے غیر ملکی امداد شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چاروں صوبوں کے ترقیاتی پروگراموں میں مقامی وسائل کا مجموعی حصہ 2478 ارب روپے جبکہ غیر ملکی امداد 660 ارب روپے تجویز کی گئی ہے۔

مالی سال 2026-27ء میں ترقیاتی اخراجات میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے