بھارتی طلبہ کو نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام پر شدید تحفظات، جوابی کاپیوں کی نقول مانگ لیں

Spread the love

بھارتی طلبہ نے نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبہ نے بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں کی شکایات کی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مارکنگ کی غلطیوں پر 4 لاکھ سے زائد طلبہ نے جوابی کاپیوں کی نقول مانگ لیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبہ نے اسکین شدہ جوابی کاپیاں نامکمل یا صفحات غائب ہونے کی شکایات بھی کی ہیں۔اس حکومتی غفلت کو طلبہ کے کیریئر، ذہنی صحت اور مستقبل سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے