جرمنی: افغان کمیونٹی کا طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں افغان کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برلن میں سیکڑوں افغان شہریوں نے طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرے میں مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افغان باشندوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق برلن مظاہرے میں شرکاء نے ’طالبان مردہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے طالبان رجیم کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور روزگار پر عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے افغانستان میں غربت اور بے روزگاری بے انتہا بڑھ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے