بیٹوں سے کہتی ہوں رونا آئے تو رو لینا چاہیے: کرینہ کپور

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کی پرورش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بچوں کو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی ترغیب دیتی ہوں۔

ممبئی میں فلم ’دائرہ‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں کرینہ کپور خان اور فلم کی ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر کرینہ سے فلم کے حساس موضوع، خصوصاً نابالغوں کے خلاف تشدد کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک ماں کی حیثیت سے میں اپنے بچوں کے حوالے سے فکرمند رہتی ہوں کیونکہ ہر ماں چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین انداز میں حفاظت کرے، تاہم میں اپنے بیٹوں کو یہ بھی سمجھانا چاہتی ہوں کہ وہ خود بھی ذمے دار ہیں۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ دعا کرتی ہوں کہ مرد زیادہ مہربان ہوں، عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ لڑکیاں ہی جذباتی اور حساس ہوتی ہیں، لیکن ایسا ضروری نہیں۔

کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت صرف ماں کی ذمے داری نہیں بلکہ لڑکوں اور مردوں کو بھی اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے