ہائی کمشنر محمد سلیم کی کینیڈا میں پاکستانی پروفیشنلز کی خدمات کی تعریف

Spread the love

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے گزشتہ روز اوٹاوا میں مقیم انجینئرنگ کے پیشہ ور افراد اور پاکستان کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی یونیورسٹیوں کے سابق طلباء کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی۔

شرکاء میں یو ای ٹی لاہور، پشاور اور ٹیکسلا کے سابق طلباء شامل تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن پارلیمنٹ اسلم رانا تھے، جو خود بھی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سابق طالب علم رہے ہیں۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

محمد سلیم نے انجینئرنگ اور دیگر ہائی ٹیک کے شعبوں میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے