کوئٹہ: 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی

Spread the love

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 340 روپے میں فروخت کیا گیا۔

واضح رہے کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 20 کلو آٹے کی سرکاری قیمت 2 ہزار 640 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے