پاکستان کے معروف، خوبرو اداکار و ماڈل عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
حال ہی میں عمران عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ کال شرکت کی، مذکورہ پروگرام کی میزبان مشی خان کو سابقہ اداکار نے ڈراموں سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتائی۔
گفتگو کے دوران عمران عباس نے انکشاف کیا کہ میں اب اداکاری نہیں کر رہا، میں نے 2، 3 سالوں سے ٹی وی ڈرامے چھوڑ دیے ہیں، اب میں ٹیلی وژن پر مزید کام نہیں کر رہا۔
