سرکاری حج اسکیم کے 1 لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل

Spread the love

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے تحت واپسی کی پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہو گا، جب پہلی پرواز کے ذریعے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق یکم جون کو 22 اور 2 جون کو 23 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی، جبکہ پہلے روز مجموعی طور پر 5 پروازیں اسلام آباد آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے روز کراچی اور لاہور میں 4، 4 پروازیں لینڈ کریں گی، جبکہ سیالکوٹ میں بھی حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔حکام کے مطابق حج آپریشن کے پہلے دن مجموعی طور پر 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 471 پروازوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کو واپس لایا جائے گا، جس میں پاکستان کی قومی و نجی ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ سعودی ایئرلائنز بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے