کنگ چارلس سوم کی تصویر والے نئے $20 نوٹ کی تقریب رونمائی میں کینیڈا کی گورنر جنرل محترمہ لوئیز آربور، اور بینک آف کینیڈا کے گورنر ٹِف میکلیم کی شرکت
نئے کرنسی نوٹ فروری 2027 سے گردش کرینگے بینک آف کینیڈا نے باضابطہ طور پر ملک کے نئے عمودی $20 بینک نوٹ کی رونمائی کردی ہے۔
رپورٹ : محبوب علی شیخ
کینیڈا میں کرنسی کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہوگیا ہے۔ بینک آف کینیڈا نے نئے عمودی 20 ڈالر کے نوٹ کی رونمائی کردی ہے جس پر پہلی مرتبہ کنگ چارلس سوم کی تصویر نمایاں ہوگی۔ نیا نوٹ فروری 2027 کے آخر سے بتدریج گردش میں آئے گا اور اس میں جدید anti-counterfeit سکیورٹی، کینیڈا کے 13 صوبوں اور territories کے پھول، Indigenous ثقافت سے وابستہ پودے اور Vimy Memorial شامل کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے مالی اور آئینی تشخص میں ایک تاریخی باب کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نئے 20 ڈالر کے نوٹ پر کنگ چارلس سوم (King Charles III) کی تصویر نمایاں ہوگی۔ یہ پہلا کینیڈین بینک نوٹ ہے جس پر کنگ چارلس سوم کی تصویر چھاپی گئی ہے، جبکہ $20 کے نوٹ پر 70 برس سے زیادہ عرصے بعد کسی نئے بادشاہ کی تصویر سامنے آرہی ہے۔ موجودہ $20 نوٹ پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر موجود ہے۔
ہمارے بٹووں میں موجود کرنسی نوٹ بظاہر چھوٹے ہو سکتے ہیں، لیکن یہ اس بات کی طاقتور علامت ہیں کہ ہم بحیثیت کینیڈین کون ہیں اور ہماری معاشی خودمختاری کیا ہے۔
اسی لیے کینیڈا کے مالیاتی اداروں کے وزیرِ مملکت کی حیثیت سے کینیڈا کی گورنر جنرل محترمہ لوئیز آربور، اور بینک آف کینیڈا کے گورنر ٹِف میکلیم نے کینیڈا کے نئے عمودی 20 ڈالر کے بینک نوٹ کی رونمائی میں شرکت کرتے ہوئے عزت ماب بادشاہ چارلس سوم کی تصویر نمایاں والے نوٹ کو متعارف کرایا یہ کینیڈا کا پہلا بینک نوٹ ہے جس پر ان کی عظمت بادشاہ چارلس سوم کی تصویر شامل کی گئی ہے، اور 70 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی نئے بادشاہ کی تصویر 20 ڈالر کے نوٹ پر نمایاں ہوئی ہے۔
یہ نوٹ کی تقریب رونمائی اس وقت کی جارہی ہے جب کینیڈا کی معاشی خودمختاری کو نئے خطرات کا سامنا ہے، یہ نیا 20 ڈالر کا بینک نوٹ کینیڈینز کو یاد دلاتا ہے کہ کینیڈین ادارے، کینیڈا کی معیشت اور عوام کتنی مضبوط ہیں۔
بینک آف کینیڈا کے مطابق نئے نوٹ کی رونمائی ابھی کی گئی ہے، لیکن یہ فروری 2027 کے آخری حصے سے بتدریج گردش میں آنا شروع ہوگا۔ یعنی یہ تبدیلی راتوں رات نہیں ہوگی بلکہ نئے نوٹ مرحلہ وار کینیڈا کے بینکنگ اور نقد ادائیگی کے نظام میں شامل کیے جائیں گے۔
نیا $20 نوٹ روایتی horizontal انداز کے بجائے vertical یعنی عمودی ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ کینیڈا کی Vertical Series کا دوسرا نوٹ ہوگا؛ اس سلسلے کا پہلا $10 نوٹ شہری حقوق کی علمبردار Viola Desmond کی تصویر کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔ نیا $20 نوٹ بنیادی طور پر سبز رنگ برقرار رکھتا ہے تاکہ عوام اسے اپنی مانوس denomination کے طور پر فوری پہچان سکیں۔
کنگ چارلس سوم کے پورٹریٹ کے اطراف پھولوں اور پتوں کا ایک تفصیلی آرائشی ڈیزائن بنایا گیا ہے، جسے بادشاہ کی ماحولیات اور sustainability سے طویل وابستگی سے جوڑا گیا ہے۔ اسی حصے میں کینیڈا کے تمام 13 صوبوں اور territories کے سرکاری پھولوں کی نمائندگی بھی شامل ہے۔
نوٹ میں موجود شفاف دائرہ نما حصے میں چار ایسے پودوں کو جگہ دی گئی ہے جن کی کینیڈا کے Indigenous Peoples کے لیے ثقافتی اہمیت ہے: wild strawberries، western red cedar، braided sweetgrass اور Arctic cotton۔ بینک آف کینیڈا کے Indigenous Advisory Circle نے اس حصے کے ڈیزائن میں تعاون کیا، جبکہ ان عناصر کو خوراک، تشکر اور healing جیسے تصورات سے منسلک کیا گیا ہے۔
دوسری جانب Vimy Memorial — تاریخ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نوٹ کی پشت پر فرانس میں واقع Canadian National Vimy Memorial بدستور نمایاں رہے گا۔ یہ یادگار پہلی جنگِ عظیم میں کینیڈین افواج کی خدمات اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔ 1917 کی Battle of Vimy Ridge کو کینیڈا کی قومی تاریخ کے اہم ترین عسکری واقعات میں شمار کیا جاتا ہے۔ بینک آف کینیڈا کے گورنر ٹِف میکلم کے مطابق یہ مقام کینیڈا کے ایک الگ قومی تشخص کے ابھرنے کی علامتوں میں شامل ہے۔
وائیمی یادگار Vimy Memorial پر ان 11,285 کینیڈین فوجیوں کے نام کندہ ہیں جن کی پہلی جنگِ عظیم کے دوران فرانس میں کوئی معلوم قبر نہیں۔ گورنر ٹِف میکلم نے رونمائی کے موقع پر اس یادگار اور جنگ کی تاریخی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اپنے دادا اور ہم نام لیفٹیننٹ ٹِف میکلم کی Vimy Ridge میں خدمات کا بھی حوالہ دیا۔
اس $20 نوٹ کی سب سے بڑی تکنیکی تبدیلی صرف تصویر نہیں بلکہ اس کے نئے dynamic security features ہیں۔ بینک آف کینیڈا کا کہنا ہے کہ بعض حفاظتی خصوصیات کینیڈین نوٹوں میں پہلی مرتبہ استعمال کی گئی ہیں۔ جامنی security stripe میں ایسے عناصر موجود ہیں جو نوٹ کو حرکت دینے یا زاویہ بدلنے پر spin، transform اور pulse کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے عام صارف کے لیے اصلی نوٹ کی شناخت نسبتاً آسان اور جعل سازوں کے لیے نقل تیار کرنا مشکل ہوگا۔
نئے نوٹ میں accessibility کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔ اس پر tactile features، ابھری ہوئی سیاہی، بڑے high-contrast اعداد اور مخصوص شناختی عناصر شامل کیے گئے ہیں تاکہ کم بینائی یا نابینا افراد بھی denomination کو زیادہ اعتماد سے پہچان سکیں۔ نوٹ کا سرکاری سائز 152.4 × 69.85 ملی میٹر رکھا گیا ہے۔
عوام کے لیے اہم نکتہ یہ ہے کہ نئے نوٹ کا اعلان ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ موجودہ ملکہ الزبتھ دوم والا $20 نوٹ اچانک ناقابلِ استعمال ہوجائے گا۔ بینک آف کینیڈا اس منتقلی کو مرحلہ وار کر رہا ہے اور موجودہ $20 نوٹ گردش میں موجود رہیں گے؛ اس لیے شہریوں کو کسی فوری گھبراہٹ یا نوٹ تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں۔
فروری 2027 سے پہلے بینک آف کینیڈا مالیاتی اداروں، retailers، law-enforcement agencies اور cash-handling equipment manufacturers کے ساتھ مل کر نئے نوٹ کی شناخت اور مشین compatibility پر کام کرے گا۔ ATM، cash counters، vending systems اور مختلف note-processing machines استعمال کرنے والے کاروباروں کو ضرورت کے مطابق آلات یا software اپ ڈیٹ کرنے پڑ سکتے ہیں۔
نیا $20 نوٹ ایک طرف بادشاہت اور کینیڈا کے آئینی تسلسل کو ظاہر کرتا ہے، دوسری طرف Indigenous ثقافت، ماحولیات، صوبائی و علاقائی شناخت اور Vimy کی قومی تاریخ کو ایک ہی ڈیزائن میں سمیٹتا ہے۔ یوں روزمرہ خریداری میں استعمال ہونے والا ایک نوٹ بیک وقت کینیڈا کی تاریخ، موجودہ شناخت اور جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی کا نمائندہ بننے جا رہا ہے۔
