کینیڈا کے 159ویں یومِ تاسیسکی شاندار تقریبات جوش و خروش، اتحاد اور قومی فخر کے ساتھ منائی گئیں۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی ، کینیڈا کی گورنر جنرل لوئس آربر، کینیڈین خلا باز جیریمی ہینسن اور جسٹن ٹروڈو سمیت دیگر کی شرکت
مسی از ساگا نے تاریخ رقم کردی میئر کیرولین پیرش اور سٹی آف مس از ساگا کی شاندار تقریب
رپورٹ : محبوب علی شیخ
کینیڈا کے قومی دن کے موقع پر مختلف صوبوں اور شہروں میں قومی تقریبات کا شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا رواں سال 159واں یومِ کینیڈا صرف آتش بازی، موسیقی اور تقریبات تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ اس سوال پر بھی غور کرنے کا موقع ہے کہ ایک بدلتی ہوئی دنیا میں کینیڈا اپنی قومی شناخت، اتحاد اور جمہوری اقدار کو کس طرح برقرار رکھ سکتا ہے۔
کینیڈا کے درالخلافہ اوٹاوا میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے یوم کینیڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مختلف زبانوں، ثقافتوں، مذاہب اور پس منظر رکھنے والے افراد کا ایک قوم کی صورت میں اکٹھا رہنا ہی کینیڈا کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
کینیڈا کی گورنر جنرل لوئیس آربر نے کہا کہ کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جو مسلسل بہتری، مفاہمت اور مقامی اقوام کی آواز کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہے جبکہ دوسری جانب کینیڈا کے شہر مسِس ساگا نے کینیڈا ڈے پر تاریخ رقم کر دی
میئر کیرولین پیرش اور سٹی آف مسِس ساگا نے شہر کی تاریخ کا یادگار ترین کینیڈا ڈے تقریب کا کامیاب انعقاد کیا اور سیلیبریشن اسکوائر میں ہزاروں افراد کا سمندر امنڈ آیا اور یہ تقریب کینیڈا کی کثیرالثقافتی ہم آہنگی، اتحاد اور قومی یکجہتی کی خوبصورت عکاسی تھی
کینیڈا ڈے 2026 کے موقع پر وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اوٹاوا میں خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، جرات اور باہمی احترام کو کینیڈا کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا مختلف زبانوں، ثقافتوں اور نظریات کے باوجود ایک مضبوط اور متحد قوم ہے۔
شدید گرمی کی لہر اور عالمی چیلنجز کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں افراد نے یومِ کینیڈا جوش و خروش سے منایا۔ قومی رہنماؤں نے اس موقع پر شہریوں کو یاد دلایا کہ اختلافات کے باوجود متحد رہنا ہی کینیڈا کی کامیابی کا راز ہے۔
اوٹاوا میں 159ویں یومِ کینیڈا کی قومی تقریبات کے موقع پر وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ہزاروں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کینیڈین عوام نے ایک زیادہ خطرناک، منقسم اور غیر یقینی عالمی ماحول میں جس جرات، یقین اور باہمی تعلق کا مظاہرہ کیا ہے، وہی کینیڈا کی اصل طاقت ہے۔
مارک کارنی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ کینیڈا کی بنیاد اس تصور پر رکھی گئی تھی کہ “اتحاد کے لیے یکسانیت ضروری نہیں”۔ ان کے مطابق مختلف زبانوں، ثقافتوں، مذاہب اور پس منظر رکھنے والے افراد کا ایک قوم کی صورت میں اکٹھا رہنا ہی کینیڈا کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا شراکت داری، مفاہمت اور باہمی احترام کی بنیاد پر وجود میں آیا، نہ کہ جبر، غلبے یا زبردستی ہم رنگی کے ذریعے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی بحرانوں کے باوجود کینیڈین عوام نے ثابت کیا ہے کہ مشکل وقت میں وہ ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں اور مل کر مستقبل تعمیر کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جس کے لیے جدوجہد کرنا قابلِ قدر ہے۔”
تقریب کے دوران وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کینیڈین خلا بازجیریمی ہینسن کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا، جو رواں سال ناسا کے تاریخی Artemis II مشن کے ذریعے چاند کے تاریک حصے تک جانے والے پہلے کینیڈین بنے۔
بعد ازاں جیریمی ہینسن نے بھی اسٹیج پر آکر عوام سے خطاب کیا اور نوجوان نسل کو سائنس، تحقیق اور خوابوں کی تعبیر کی جانب قدم بڑھانے کی ترغیب دی۔
کینیڈا کی نئی گورنر جنرل لوئیس آربر نے کہا کہ دنیا بھر میں اپنے پیشہ ورانہ سفر کے دوران انہیں ہمیشہ کینیڈین ہونے پر فخر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جو مسلسل بہتری، مفاہمت اور مقامی اقوام کی آواز کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے کینیڈین شناخت مارک ملر نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران کئی واقعات نے کینیڈین عوام کو مزید قریب کیا۔
ان کے مطابق امریکی سیاسی بیانات کے تناظر میں قومی خودمختاری کے دفاع کا جذبہ اور حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا کی کامیابیاں قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنیں۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا ایک خوبصورت منصوبہ ہے جو مسلسل تشکیل پا رہا ہے۔”
میئر کیرولین پیرش اور سٹی آف مسِس ساگا نے شہر کی تاریخ کا یادگار ترین کینیڈا ڈے تقریب کا کامیاب انعقاد کیا اور سیلیبریشن اسکوائر میں ہزاروں افراد کا سمندر امنڈ آیا اور یہ تقریب کینیڈا کی کثیرالثقافتی ہم آہنگی، اتحاد اور قومی یکجہتی کی خوبصورت عکاسی تھی
اس موقع پر مئیر مس از سگا کیرولین پیرش نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ مسِس از ساگا کینیڈا کے سب سے متحرک، متنوع اور متحد شہروں میں شمار ہوتا ہے۔
کینیڈین رکن پارلیمنٹ فارس السود ، رکن پارلیمنٹ پیٹر فونسیکا اور پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے کہا کہ اگرچہ سخت ترین گرمی کے باوجود کینیڈین جذبہ کبھی مدھم نہ پڑا۔ خاندانوں، دوستوں اور مہمانوں نے خوشی، فخر اور محبت کے ساتھ اس تاریخی دن کو یادگار بنا دیا۔ پیل ریجنل پولیس، فائر فائٹرز، پیرا میڈکس اور ایونٹ اسٹاف کی شاندار سیکیورٹی اور بہترین انتظامات نے تمام شرکاء کو محفوظ اور پُراعتماد ماحول فراہم کیا۔
